وائٹ ہاؤس
13 ستمبر، 2021
صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر 24 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں کواڈ کے رہنماؤں کی پہلی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ صدر بائیڈن آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن، انڈیا کے وزیراعظم نریندرا مودی اور جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈا سوگا کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔
بائیڈن-ہیرس انتظامیہ نے کواڈ کی اہمیت میں اضافے کو اپنی ترجیح بنایا ہے جس کا اندازہ مارچ میں رہنماؤں کی سطح پر کواڈ کے پہلے رابطے کی صورت میں دیکھا گیا۔ رہنماؤں کی یہ ملاقات ورچوئل تھی اور اب اس کانفرنس میں یہ رہنما ایک دوسرے سے بالمشافہ ملیں گے۔ کواڈ کے رہنماؤں کی میزبانی خطہ ہند۔الکاہل میں اکٹھے کام کرنے کے لیے بائیڈن۔ہیرس انتظامیہ کی ترجیح کی عکاسی کرتی ہے جس میں نئی کثیرملکی صورتوں میں 21ویں صدی کے مسائل سے نمٹنا بھی شامل ہے۔
اس کانفرنس میں کواڈ کے رہنماؤں کی توجہ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور کووڈ۔19 پر قابو پانے، موسمیاتی بحران سے نمٹنے، نئے آنے والی ٹیکنالوجی اور سائبر سپیس کے شعبے میں باہمی شراکت داری اور ایک آزاد اور کھلے خطہء ہند-الکاہل کو فروغ دینے جیسے شعبہ جات میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہو گی۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/09/13/statement-by-press-secretary-jen-psaki-on-the-quad-leaders-summit/
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔