An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
16 مئی، 2021
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان

اس سال 17 مئی کو ہم جنس پرستوں، مخنثوں اور دو جنسی رحجانات رکھنے والوں سے نفرت کے خلاف عالمی دن منانے کی روایت کو 16 سال ہو گئے ہیں۔ اس عرصہ میں امریکہ نے تمام لوگوں بشمول ہم جنس پرست خواتین اور مردوں، دو جنسی رحجانات کے حامل افراد، مخنثوں، کویئر اور بین جنسی افراد کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیاں یقینی بنانے کی جدوجہد کی۔ بلاشبہ ہمیں ہر طرح کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی راہ پر مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا بھی ہوا اور ہمارا کام ابھی نامکمل ہے۔

”اکٹھے: مزاحمت، مدد، اندمال!” کا پیغام اس سال منائے جانے والے عالمی دن کے بنیادی موضوع کی حیثیت سے خاص طور سے پُراثر ہے۔ ایل جی بی ٹی کیو آئی اور ایسے دیگر افراد کے خلاف نفرت اور تشدد کا خاتمہ ہم سب کی جانب سے مشترکہ اقدام کا تقاضا کرتا ہے۔ امریکہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر بائیڈن نے اپنی حکومت کے ابتدائی ہفتوں میں ہی ایک یادداشت جاری کی جس میں بیرونِ ملکی امور انجام دینے والے امریکہ کے تمام وفاقی اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ”یہ یقینی بنائیں کہ امریکہ کی سفارت کوششوں اور بیرون ملک دی جانے والی امداد سے ایل جی بی ٹی کیو آئی اور ایسے دیگر افراد کے انسانی حقوق کو فروغ اور تحفظ ملے۔” یہ اہم کام شروع کیا جا چکا ہے۔

امریکہ اس سلسلے میں کئی اہم شعبوں میں ترجیحی بنیاد پر کوششیں کر رہا ہے جن میں ایل جی بی ٹی کیو آئی اور دیگر کیفیات، رحجانات یا ایسے جنسی طرزہائے عمل کو جرم قرار دینے سے نمٹنا، خطرات کی زد پر موجود ایل جی بی ٹی کیو آئی اور ایسے دیگر مہاجرین اور پناہ گزینوں کا تحفظ، انسانی حقوق کے تحفظ اور عدم امتیاز کو فروغ دینے کے لیے مالی مدد کی فراہمی، ایل جی بی ٹی کیو آئی اور ایسے دیگر افراد کے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اقدامات اور ان کے خلاف امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد بنانا اور عالمی اداروں کے اشتراک سے کیے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے اکٹھے کام کر کے ہم ایک ایسی دنیا تخلیق کر سکتے ہیں جہاں تمام افراد کے احترام کا پاس اور اعتراف ہوتا ہو۔ باہم اشتراک سے ہی ہم حقوق کے احترام اور سبھی کو ساتھ لے کر چلنے والے معاشرے کے قیام کا مقصد حاصل کریں گے جہاں کسی فرد کو اس بنیاد پر خوف لاحق نہ ہو کہ وہ کون ہے اور کس سے محبت کرتا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر فرد کو انسانی حقوق اور بنیادی آزادیاں حاصل ہیں۔ امریکہ دنیا بھر میں ہم جنس پرست خواتین اور مردوں، دو جنسی رحجانات کے حامل افراد، مخنثوں، کویئر اور بین جنسی افراد کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اس مشترکہ قدر کا دوبارہ یقین دلاتا ہے کہ: ہر ایک کو وقار سے جینے کا حق ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/on-the-international-day-against-homophobia-transphobia-and-biphobia/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future