An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی
دفتر تعلقات عامہ
پریس ریلیز
22 ستمبر، 2021

اج امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تحفظِ زندگی کے لیے ویکسین کی فراہمی، آکسیجن کی ترسیل اور کووڈ۔19 سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں مدد پہنچانے کے لیے 345 ملین ڈالر مہیا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس میں خاص طور پر:

        •   195 ملین ڈالر دنیا بھر کے ممالک کو ویکسینیشن پروگرام بہتر بنانے بشمول ویکسینیشن مراکز کے قیام، لوگوں کو ویکسین لگانے کے اہتمام کے لیے طبی کارکنوں کی تربیت، خطرات کی زد میں موجود لوگوں کی نشاندہی، ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط اطلاعات کے سدباب اور دیگر مقاصد کے لیے دیے جائیں گے۔

        •   50 ملین ڈالر تحفظ زندگی کے لیے آکسیجن کی فراہمی تک رسائی میں وسعت کے لیے مہیا کیے جائیں گے تاکہ دنیا بھر میں طبی مقاصد کے لیے درکار آکسیجن کی کمی پر قابو پایا جا سکے۔

        •   100 ملین ڈالر ترقی پذیر ممالک میں کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ترجیحی بنیاد پر فوری اقدامات کے لیے ہوں گے۔

اس مالی مدد کا اعلان آج صدر بائیڈن کی کووڈ۔19 سے متعلق بلائی گئی عالمی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا جس کا عنوان ‘وباء کا خاتمہ اور بہتر انداز میں بحالی’ تھا جو اس وباء سے نمٹنے کے لیے اب تک سربراہان مملکت کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔ صدر بائیڈن نے دنیا کے رہنماؤں، نجی شعبے، غیرسرکاری اداروں اور فلاحی برادری سے کہا کہ وہ اس وباء کو شکست دینے کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں کو وسعت دیں اور ان میں اضافہ کریں۔ صدر نے 2022 میں کووڈ۔19 وباء کو ختم کرنے کے لیے نئے اور مرتکز ہنگامی اقدامات کے ذریعے عالمی سطح پر بھرپور عزم بیدار کرنے پر زور دیا۔

یوایس ایڈ اور دفتر خارجہ اب تک 120 سے زیادہ ممالک میں کووڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لیے 9.8 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے وسائل مہیا کر چکے ہیں۔ اس اضافی مالی مدد کے ساتھ یوایس ایڈ دنیا بھر کے لوگوں کو ویکسین لگانے اور زندگیاں بچانے کی اپنی کوششیں تیز کرے گا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.usaid.gov/news-information/press-releases/sep-22-2021-usaid-announces-345-million-investment-accelerate-global-fight

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future