An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

یوایس ایڈ
دفتر تعلقات عامہ
18 جون، 2021
پریس ریلیز

امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ) نے گزشتہ شب ہنگامی ضرورت کے طبی سازوسامان سے بھرا ہوا ایک اور جہاز نیپال اور پاکستان بھیجا۔ اس اقدام کا مقصد ان ممالک کو کووڈ۔19 کی شدت میں جان لیوا اضافے سے نمٹنے میں مدد دینا ہے جس نے پورے جنوبی ایشیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ کیلی فورنیا میں ٹریوس ایئرفورس بیس سے روانہ ہونے والی طبی سازوسامان کی اس کھیپ میں نیپال کے لیے پَلس آکسی میٹر اور ذاتی حفاظت کا سامان بشمول فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (ایف ای ایم اے) کی جانب سے دیے گئے 400,000 این95 ماسک اور گورنر کیلی فورنیا کے دفتر برائے ہنگامی خدمات کی جانب سے عطیہ کیے گئے قریباً 450,000 ڈسپوزیبل گاؤن شامل ہیں۔ پاکستان کو بھیجے جانے والے سامان میں ایک ملین سے زیادہ ماسک بشمول ایف ای ایم اے کی جانب سے دیے گئے 928,000 این95 ماسک اور میڈشیئر کی جانب سے کائزر پرمانینٹ کے اشتراک سے عطیہ کیے گئے 96,000 سرجیکل ماسک شامل ہیں۔

یہ امداد اس سے پہلے نیپال کے لیے ہزاروں سرجیکل ماسک، فیس شیلڈ، دستانے اور پَلس آکسی میٹر جبکہ پاکستان کے لیے حفاظتی لباس لے جانے والی پروازوں میں نیا اضافہ ہے۔ ہنگامی ضرورت کا یہ طبی سازوسامان دونوں ممالک میں طبی عملے کے تحفظ میں مدد دے گا اور یہ جنوبی ایشیا میں کووڈ۔19 کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ کی مسلسل مدد کا اظہار ہے۔

یوایس ایڈ آج بھیجی جانے والی پروازوں سمیت گزشتہ سات ہفتوں میں جنوبی ایشیائی ممالک کو قریباً 66 ملین ڈالر مالیت کا ہنگامی طبی سازوسامان بھیج چکا ہے۔ ان ممالک میں بنگلہ دیش، انڈٰیا، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔ کووڈ۔19 کے آغاز سے اب تک امریکہ نے لاکھوں لوگوں کو فوری طبی ضرورت سے نمٹنے اور زندگی بچانے میں مدد دینے کے لیے کُل حکومتی اقدامات سے کام لیا ہے۔

نیپال اور پاکستان میں ہمارے کام اور کووڈ۔19 کے خلاف عالمگیر اقدامات سے متعلق مزید معلومات کے لیے یوایس ایڈ کی ویب سائٹ کا وزٹ کیجیے۔

نجی شعبے کو ایسے اقدامات میں مدد دینے کے لیے تیار کرنے والی ٹیم سے رابطے کے لیے براہ مہربانی COVID-PSE@usaid.gov پر ای میل کیجیے۔

آپ کو یہ پیغام اس لیے موصول ہوا کیونکہ آپ نے گوگل گروپس ”یوایس ایڈ پریس آپریشنز” گروپ کو سبسکرائب کیا ہے۔

اس گروپ کو اَن سبسکرائب کرنے اور یہاں سے ای میل کی موصولی کا سلسلہ روکنے کے لیے pressops+unsubscribe@usaid.gov پر ایک ای میل بھیجیے۔

اس بات چیت کو ویب پر دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کیجیے:

https://groups.google.com/a/usaid.gov/d/msgid/pressops/CABJF3%2BNWJVbzS4_7_X32VjR5X5Eo_MzV65bJwQOB98QCzTeb%2Bw%40mail.gmail.com


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.usaid.gov/news-information/press-releases/jun-18-2021-usaid-sends-emergency-covid-19-aid-nepal-and-pakistan

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future