An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا بیان
27 اکتوبر، 2022

یوکرین کی مسلح افواج نے روس کے ظالمانہ اور بلاجواز حملے کے خلاف اپنے ملک کے دفاع میں غیرمعمولی صلاحیت، پیشہ وارانہ طرزعمل اور بھرپور جرات کے مظاہرے سے دنیا کو متاثر کیا ہے۔ امریکہ نے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے تعاون سے یوکرین کو دفاعی امداد کی فراہمی کی رفتار تیز کر دی ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی اور اس اقدام کا مقصد اسے اپنی سرزمین کی حفاظت میں مدد دینا ہے۔ یوکرین کی حکومت نے اسے منتقل کیے جانے والے دفاعی سازوسامان کی مناسب طریقے سے حفاظت اور اس کا حساب رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ جیسا کہ ہر جنگ میں ہوتا ہے، ہم اس امکان بارے چوکس ہیں کہ جرائم پیشہ اور غیرریاستی کردار یوکرین میں جنگ کے دوران یا اس کے بعد غیرقانونی طور پر ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ان کرداروں میں روس کی فوج کے ارکان بھی ہو سکتے ہیں۔

آج دفتر خارجہ نے مشرقی یورپ میں مخصوص جدید روایتی ہتھیاروں کی غیرقانونی منتقلی کو روکنے کے امریکہ کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس جامع کوشش کا مقصد:

یوکرین اور اس کے ہمسایہ ممالک میں اسلحے اور گولہ بارود کی منتقلی، اسے ذخیرہ کرنے اور اسے میدان جنگ میں استعمال کے لیے مخصوص جگہوں پر لائے جانے کے مواقع پر اس کی حفاظت اور حساب کتاب یقینی بنانا

علاقائی سرحدی انتظام اور سلامتی میں اضافہ کرنا، اور

خطے میں ہتھیاروں کی غیرقانونی خریدوفروخت کی روک تھام، نشاندہی اور امتناع کے لیے سکیورٹی فورسز، نفاذ قانون کے اداروں اور سرحدی انضباطی اداروں کی صلاحیت کو بہتر بنانا شامل ہیں۔

یہ منصوبہ ہتھیاروں کی منتقلی کے ذمہ دارانہ طریقہ ہائے کار، یوکرین اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ ہماری مستقل، موجودہ اور موثر دفاعی شراکت اور دنیا بھر میں ہتھیاروں کی غیرقانونی خریدوفروخت کی نشاندہی اور روک تھام کے لیے کئی دہائیوں کے کامیاب بین الاقوامی تعاون سے ہماری وابستگی کا احاطہ کرتا ہے۔

چونکہ یہ جنگ روس نے شروع کی ہے اس لیے ہتھیاروں کی غیرقانونی منتقلی کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ جنگ اور ہتھیاروں کی غیرقانونی منتقلی کے کسی خطرے میں کمی لانے کا موثر طریقہ یہ ہے کہ روس اس جنگ کو ختم کرے جو اس نے خود شروع کی ہے اور یوکرین کے ہر خودمختار علاقے سے اپنی افواج کو واپس بلائے۔ امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے بے مثل گروہ کے ساتھ اس ضمن میں تعاون جاری رکھے گا۔ باہم مل کر ہم سلامتی کے شعبے میں معاونت، روایتی ہتھیاروں کے انتظام، اسلحے کی برآمد پر کنٹرول، سرحدی سلامتی، ٹیکنالوجی کی سلامتی اور نفاذ قانون کے لیے صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے کئی دہائیوں پر مشتمل بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔ ایسا کر کے ہم میدان جنگ میں اور جب وقت آیا تو مذاکرات کی میز پر یوکرین کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/securing-and-safeguarding-arms-in-ukraine/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future