An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
15 مارچ، 2022

امریکہ یوکرین میں روس کی سوچی سمجھی، بلااشتعال اور بلاجواز جنگ کے نتیجے میں اندرون ملک بے گھر ہونے والے لوگوں اور تین ملین سے زیادہ پناہ گزینوں کی مدد کے لیے 186 ملین ڈالر سے زیادہ اضافی انسانی امداد مہیا کر رہا ہے۔ اس اقدام کی بدولت یوکرین میں بحران سے نمٹنے کے لیے مصروف امدادی اداروں کو مزید مدد ملے گی اور پناہ گزینوں کا خیرمقدم کرنے اور ان کی معاونت کرنے والے ہمسایہ ممالک کی فیاضی کی تکمیل ہو گی۔

ہم یوکرین کے خلاف روس کی جنگ فوری بند کیے جانے اور روس سے یوکرین میں امدادی اداروں کو بلاروک و ٹوک رسائی میں سہولت دینے اور شہروں میں پھنسے لوگوں کو نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انسانی امداد کی ترسیلات کو کسی مداخلت کے بغیر جاری رہنے کی اجازت ہونی چاہیے اور امدادی کارکنوں کو ضرورت مندوں کے لیے مدد و معاونت پہنچانے کے لیے محفوظ راستہ ملنا چاہیے۔

امریکہ یوکرین کو انسانی امداد کا عطیہ دینے والا سب سے بڑا واحد ملک ہے جو فروری کے اواخر سے اب تک یوکرین کے اندر اور اس خطے میں یوکرین کے لیے لوگوں کے لیے 293 ملین ڈالر کی امداد مہیا کر رہا ہے۔ آٹھ سال پہلے روس کی جانب سے پہلی مرتبہ یوکرین پر حملے کے بعد اس خطے میں غیرمحفوظ لوگوں کو ہماری جانب سے اب تک قریباً 644 ملین ڈالر تک امداد دی جای چکی ہے۔ ہماری انسانی امداد غیرجانبدار امدادی اداروں کے ذریعے جاتی ہے جو ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی تعصب کے بغیر، انسانی بنیادوں پر بلاامتیاز اور غیر جانبدارانہ طور پر یہ امداد مہیا کرتے ہیں۔

یوکرین کے ہمسایہ ممالک میں موجود پناہ گزینوں کے لیے یہ اضافی امداد ہمارے بین الاقوامی اور غیرسرکاری شراکت داروں کی مدد سے انہیں خوراک، پینے کا صاف پانی، تحفظ، قابل رسائی پناہ اور ہنگامی طبی نگہداشت مہیا کرنے کے کام آتی ہے۔ اس امداد سے جنگ کے متاثرین کو اپنے خاندان کے ارکان سے رابطہ برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی جو ان سے الگ ہو چکے ہیں اور جب ممکن ہوا تو خاندانوں کو آپس میں ملانے کے کام بھی آئے گی۔

امریکہ یوکرین کے ہمسایہ ممالک کے کردار کو سراہتا ہے جو یوکرین سے جان بچا کر نکلنے والے ان لوگوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔ جیسا کہ ہر طرح کی مہاجرت میں ہوتا ہے، ہم عالمی برادری سے کہتے ہیں کہ وہ تحفظ کے متلاشی لوگوں کی ضروریات اس انداز میں پوری کرے جو مہاجرین کو جبراً واپس بھیجنے کی ممانعت کے اصول اور عالمی قانون کے تحت ریاستوں کے متعلقہ فرائض سے مطابقت رکھتا ہو۔ ہم اس بحران سے نمٹنے کے لیے دیگر عطیہ دہندگان کے کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دیگر ممالک سے یوکرین اور اس خطے میں فوری انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے فیاضانہ طور سے مدد دینے کے لیے کہتے ہیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/additional-humanitarian-assistance-for-the-people-of-ukraine/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future