دفتر خارجہ کے ترجمان کا روس کے معاملے پر بیان
امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
17 فروری، 2022
دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ نے آج صبح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنے خطاب میں کہا کہ، چونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس بحران کو حل کرنے کا واحد ذمہ دارانہ راستہ سفارت کاری اور بات چیت ہے اس لیے انہوں نے روس کے وزیر خارجہ لاؤرو کو آئندہ ہفتے یورپ میں ملاقات کی تجویز پیش کی ہے۔ روس کی جانب سے اس کے جواب میں آئندہ ہفتے کے آخر میں ملاقات کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں جنہیں ہم اس شرط پر قبول کر رہے ہیں کہ روس یوکرین میں مزید کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔ اگر اس نے آنے والے دنوں میں یوکرین پر چڑھائی کی تو اس سے یہ واضح ہو جائے گا کہ وہ سفارت کاری کے لیے کبھی سنجیدہ نہیں تھا۔ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں سے رابطہ قائم رکھیں گے اور نیٹو۔ روس کونسل اور او ایس سی ای کے ذریعے روس کے ساتھ مزید بات چیت کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک:
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔